مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے جنوب مشرقی فضائی دفاعی یونٹ نے صوبہ ہرمزگان کی فضاؤں میں ایک اسرائیلی ڈرون کو تباہ کر دیا۔
ایرانی فضائی فورسز نے اعلان کیا کہ صہیونی حکومت کا یہ ڈرون جاسوسی اور نگرانی کے مقاصد کے لیے استعمال ہو رہا تھا، جسے فوج کے فضائی دفاعی نظام نے نشانہ بنا کر مار گرایا۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ڈرون ریڈار سے بچنے کی صلاحیت رکھتا تھا، تاہم اسے ایک خصوصی دفاعی نظام کے ذریعے ہدف بنایا گیا۔ بندرعباس میں تعینات جنوب مشرقی فضائی دفاعی آپریشنل یونٹ کے حکام نے اس نظام کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اس دفاعی نظام کے ذریعے خلیج فارس، جزیروں اور ملک کے جنوبی و جنوب مشرقی علاقوں کی فضائی حدود میں کوئی بھی ریڈار سے بچنے والا ڈرون داخل نہیں ہو سکتا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تباہ ہونے والے ڈرون کا ملبہ ہرمزگان کی بحری پولیس کے تعاون سے برآمد کر لیا گیا۔
آپ کا تبصرہ