14 مئی، 2026، 4:55 PM

اقوام متحدہ: آبنائے ہرمز قرارداد پر امریکی دباؤ کو مضحکہ خیز ہے، ایران

اقوام متحدہ: آبنائے ہرمز قرارداد پر امریکی دباؤ کو مضحکہ خیز ہے، ایران

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مشن نے کہا ہے کہ امریکا سیاسی دباؤ کے ذریعے ایران مخالف قرارداد کو عالمی حمایت ظاہر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوری ایران کے مستقل مشن نے آبنائے ہرمز سے متعلق ایران مخالف قرارداد کے لیے حمایت بڑھانے کی امریکی کوششوں کو مضحکہ خیز اور فریب پر مبنی قرار دیا ہے۔

ایرانی مشن نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا سیاسی اہداف کے تحت قرارداد کے حامی ممالک کی تعداد کو اس انداز میں پیش کررہا ہے تاکہ ایران عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہو۔

بیان میں کہا گیا کہ سیاسی دباؤ کے ذریعے حاصل کی گئی حمایت امریکا کے ان اقدامات کو قانونی جواز نہیں دے سکتی جن میں ایران کے خلاف بحری محاصرہ، تجارتی جہازوں پر حملے، ان کی غیرقانونی توقیف اور عملے کو یرغمال بنانا شامل ہے۔

اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے مزید کہا کہ متعدد رکن ممالک سیاسی دباؤ، جبر اور دھمکیوں کے تحت اس قرارداد کے مسودے کے ساتھ شامل ہوئے ہیں۔

ایرانی مشن کے مطابق امریکی نمائندے کے عالمی حمایت سے متعلق دعوے دراصل پہلے سے طے شدہ سیاسی مقاصد کے لیے جواز پیدا کرنے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش ہیں۔

News ID 1939277

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha