19 اپریل، 2026، 4:37 PM

آرمی ڈے پر رہبر انقلاب کے پیغام پر ایرانی آرمی چیف کا اظہار تشکر

آرمی ڈے پر رہبر انقلاب کے پیغام پر ایرانی آرمی چیف کا اظہار تشکر

ایرانی آرمی چیف نے قومی آرمی ڈے کے موقع رہبر معظم کے پیغام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج کمانڈر ان چیف کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ملک کی زمین، فضا اور سمندری حدود کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی آرمی چیف جنرل حاتمی نے اسلامی جمہوری ایران کے آرمی ڈے کے موقع پر سپریم لیڈر اور مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف آیت اللہ سید مجتبی حسینی خامنہ ای کے محبت آمیز پیغام پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے اپنے پیغام میں کہا کہ رہبر انقلاب کا حکیمانہ اور مدبرانہ پیغام ایرانی قوم اور فوج کے لیے حوصلہ افزا ہے اور اس سے فوج کے جوانوں میں نیا جذبہ اور عزم پیدا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج دیگر دفاعی اداروں کے ساتھ مل کر کمانڈر ان چیف کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ملک کی زمین، فضا اور سمندری حدود کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں اور ایران کے خلاف بری نظر رکھنے والے دشمنوں کا بھرپور مقابلہ کریں گی۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ رہبر انقلاب کا اسٹریٹجک پیغام فوج کے لیے رہنمائی کا چراغ ہے اور ایرانی فوج کے جوان ملک اور قوم کے دفاع کے لیے خون کے آخری قطرے تک ڈٹے رہیں گے۔

انہوں نے اس موقع پر ایرانی عوام، حکومتی عہدیداروں، سپاہ پاسداران، پولیس، مختلف وزارتوں اور قومی میڈیا کا بھی آرمی ڈے کی مناسبت سے اظہار یکجہتی اور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

News ID 1938946

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha