12 مئی، 2021، 4:29 PM

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا آرمی ايئر فورس کی کارکردگی پر خوشی اور اطمینان کا اظہار

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا آرمی ايئر فورس کی کارکردگی پر خوشی اور اطمینان کا اظہار

رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایرانی ايئر فورس کی کار کردگی کی تعریف کرتے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایرانی ايئر فورس کی کار کردگی کی تعریف کرتے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے آرمی ايئر فورس کی حالیہ تین برسوں میں کارکردگی کے بارے میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کو رپورٹ پیش کی ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے رپورٹ کا معائنہ اور جائزہ لینے کے بعد ایرانی آرمی ايئر فورس کی شاندار کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل باقری اور ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل موسوی کی موجودگی میں رہبر معظم کی طرف سے ایرانی ايئر فورس کے سربراہ جنرل نصیر زادہ کی خدمات  کا شکریہ ادا کیا گيا۔

News ID 1906488

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha