مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ ایرج عراقچی اور چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے ٹیلی فونک رابطہ کرکے خطے اور دنیا کی موجودہ صورتحال اور ایران و امریکہ کے اسلام آباد مذاکرات کے عمل پر بات چیت کی۔
رپورٹ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور عالمی سطح پر جاری مسائل اور ایران و امریکہ کے مذاکرات کے ممکنہ نتائج پر تبادلہ خیال کیا اور اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔
اسلام آباد میں ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے بعد عارضی جنگ بندی پر خطرات کے بادل منڈلانے لگے ہیں جس کے نتیجے میں علاقائی اور عالمی سطح پر امن کی کوششوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
آپ کا تبصرہ