23 فروری، 2026، 10:22 AM

عراقچی کی عمانی اور عراقی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو، مذاکراتی عمل پر تبادلہ خیال

عراقچی کی عمانی اور عراقی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو، مذاکراتی عمل پر تبادلہ خیال

ایرانی وزیر خارجہ نے عمان اور عراق کے ہم منصبوں سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران جوہری مذاکرات اور علاقائی صورت حال پر بات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے عمان اور عراق کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ایران اور امریکہ کے درمیان جاری بالواسطہ مذاکرات کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے عمانی ہم منصب کے ساتھ بالواسطہ جوہری مذاکرات کے اگلے دور کے انعقاد سے متعلق انتظامی امور اور تیاریوں پر مشاورت کی۔

عمان گزشتہ برسوں میں تہران اور واشنگٹن کے درمیان سفارتی رابطوں میں ایک اہم سہولت کار کے طور پر کردار ادا کرتا رہا ہے۔

دوسری جانب عراق کے وزیر خارجہ سے گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی حالات کا جائزہ لیا۔

عباس عراقچی نے ایران۔امریکہ مذاکرات سے متعلق تازہ پیش رفت سے عراقی ہم منصب کو آگاہ کیا۔

عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے سفارتی عمل کی حمایت کا اعادہ کیا اور امید ظاہر کی کہ مذاکرات کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے جو ایران اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مفید ثابت ہوں گے۔

News ID 1938210

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha