10 اپریل، 2026، 7:50 PM

مفت رعایتوں کا دور ختم ہوگیا، شیخ نعیم قاسم کا لبنانی عوام کے نام پیغام

مفت رعایتوں کا دور ختم ہوگیا، شیخ نعیم قاسم کا لبنانی عوام کے نام پیغام

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ لبنانی مقاومت ماضی کی حالت پر واپس نہیں جائے گی اور دشمن کو مفت میں رعایت دینے کا وقت ختم ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے لبنانی عوام کے نام اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ اب مفت رعایتیں دینے کا زمانہ ختم ہوچکا ہے اور مقاومت ماضی کی حالت پر واپس نہیں جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ لبنان کی مزاحمتی قوتوں کی دفاعی صلاحیتوں نے اسرائیل کو حیران کر دیا ہے اور میدان میں اسے ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

شیخ نعیم قاسم کے مطابق اسرائیل اپنی ناکامیوں کے باعث صرف دھمکیوں کا سہارا لے رہا ہے۔ بیروت، ضاحیہ، جنوبی لبنان، بقاع، جبل لبنان اور دیگر علاقوں میں ہونے والے حملے دراصل اسرائیل کی میدان میں ناکامی کو چھپانے کی کوشش تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان حملوں کے باوجود لبنانی عوام نے استقامت کا مظاہرہ کیا اور مزاحمت کا ساتھ دیا۔

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے مقاومتی مجاہدین کو مضبوط دیوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صہیونی منصوبوں کو ناکام بنایا ہے۔

News ID 1938828

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha