6 اپریل، 2026، 3:35 PM

نتن یاہو کی اندھی اطاعت سے خطے میں آگ مزید بھڑکے گی، قالیباف کا انتباہ

نتن یاہو کی اندھی اطاعت سے خطے میں آگ مزید بھڑکے گی، قالیباف کا انتباہ

ایرانی پارلیمانی اسپیکر نے انتباہ کیا ہے کہ صہیونی وزیر اعظم کی اندھی پیروی کا سلسلہ جاری رہا تو خطے میں لگی آگ مزید بھڑک سکتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے صہیونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی پالیسیوں کی حمایت پر امریکہ کو سخت انتباہ جاری کیا ہے۔

قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ نیتن یاہو کی اطاعت پر اصرار پورے خطے کو آگ میں جھونک دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کی جانب سے کیے جانے والے بے بنیاد اقدامات، امریکہ کو ایک ایسے حقیقی جہنم میں تبدیل کر دیں گے جس کی قیمت ہر امریکی خاندان کو چکانا پڑے گی۔

ایرانی اسپیکر نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ غلط فہمی میں نہ رہے، کیونکہ جنگی جرائم کے ذریعے کوئی بھی کامیابی حاصل نہیں کی جاسکتی۔

قالیباف نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ واحد اور حقیقی حل یہی ہے کہ ایران کے عوام کے حقوق کا احترام کیا جائے اور اس خطرناک کھیل کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔

News ID 1938770

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha