12 مارچ، 2026، 3:18 PM

سعودی تیل تنصیبات پر حملے میں امارات ملوث ہے، عراقی مقاومت

سعودی تیل تنصیبات پر حملے میں امارات ملوث ہے، عراقی مقاومت

عراقی مقاومت کے مطابق شواہد سے متحدہ عرب امارات سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے میں ملوث ہے جس کا مقصد ایران پر الزام لگا کر دونوں ملکوں کو لڑانا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی مزاحمتی تنظیموں کی رابطہ کونسل نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے میں متحدہ عرب امارات کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رابطہ کونسل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دستیاب حقائق اور شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر بمباری میں امارات کا ہاتھ ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ نفرت انگیز اقدام اماراتی حکمرانوں کا اصل چہرہ بے نقاب کرتا ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ صہیونی۔امریکی گٹھ جوڑ کے سامنے مکمل طور پر سر تسلیم خم کیے ہوئے ہیں۔

مزاحمتی کونسل کے مطابق امارات اس کارروائی کے ذریعے عالمی رائے عامہ کو ان حریت پسند قوتوں کے خلاف بھڑکانے کی کوشش کررہا ہے جو دشمن کی جارحانہ اور ظالمانہ پالیسیوں کے سامنے ہتھیار ڈالنے سے انکار کرتی ہیں۔

News ID 1938489

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha