مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ نے صہیونی حکومت کی جانب سے لبنان پر جاری فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں میں عام شہریوں کی شہادتیں اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے، جس پر عالمی برادری کو فوری ردعمل دینا چاہیے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ صہیونی حکومت نے بقاع کے علاقوں کو نشانہ بنایا ہے اور ان کارروائیوں سے انسانی اور معاشی نقصان میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ عالمی امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔
ترجمان نے لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مسلسل خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی خاموشی صورتحال کو مزید خطرناک بنا رہی ہے۔
انہوں نے امریکہ اور فرانس پر زور دیا کہ جنگ بندی کے معاہدوں کے ضامن ہونے کے ناطے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔
آپ کا تبصرہ