27 فروری، 2026، 12:17 PM

واشنگٹن میں اہم سفارتی سرگرمی: عمانی وزیر خارجہ امریکی نائب صدر سے ملاقات کریں گے

واشنگٹن میں اہم سفارتی سرگرمی: عمانی وزیر خارجہ امریکی نائب صدر سے ملاقات کریں گے

ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات میں کلیدی کردار ادا کرنے والے بدر البوسعیدی آج واشنگٹن میں جے ڈی وینس اور دیگر امریکی حکام سے ملاقات کریں گے۔

 مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی آج واشنگٹن میں امریکی نائب صدر جی ڈی ونس اور دیگر اعلی امریکی حکام سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق البوسعیدی ایران اور امریکہ کے درمیان جاری بالواسطہ مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں اور دونوں فریقوں کے درمیان پیغامات اور نکات کے تبادلے کی ذمہ داری بھی انہی کے سپرد ہے۔

ان کی واشنگٹن روانگی ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب گذشتہ روز امریکہ اور ایران کے درمیان تیسرے دور کے بالواسطہ مذاکرات منعقد ہوئے۔

یہ ملاقات اس پس منظر میں بھی اہم ہے کہ امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکاف اور صدر ٹرمپ کے داماد و مشیر جیراڈ کوشنر نے جنیوا میں البوسعیدی سے ملاقات کی تھی۔

News ID 1938295

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha