مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے مقبوضہ فلسطین میں امریکی سفیر کے حالیہ بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے خطے میں اسرائیلی توسیع پسندی کی کھلی حمایت قرار دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق مائیک ہاکبی نے یہ عندیہ دیا کہ اسرائیل نیل سے فرات تک قبضے کو وسعت دے سکتا ہے۔ اس قسم کی باتیں امریکہ کی جانب سے اسرائیل کی جارحانہ اور توسیع پسندانہ جنگی پالیسیوں میں فعال شراکت داری کا واضح ثبوت ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوری ایران ایسے انتہاپسندانہ بیانات کی مذمت کرتا ہے جن سے قابض حکومت کو فلسطینیوں کے خلاف جرائم اور غیرقانونی اقدامات جاری رکھنے کا مزید حوصلہ اور خطے کی اقوام کے خلاف اس کی مسلسل جارحیت کو تقویت ملتی ہے۔
ترجمان نے زور دیا کہ اس نوعیت کی بیان بازی نہ صرف بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی روح کے منافی ہے بلکہ خطے میں کشیدگی اور عدم استحکام کو بھی بڑھاوا دیتی ہے۔
آپ کا تبصرہ