20 فروری، 2026، 8:58 PM

ایران و امریکہ کے باہمی مفادات کی بنیاد پر مذاکرات کا مسودہ تیار کیا جارہا ہے، عراقچی

ایران و امریکہ کے باہمی مفادات کی بنیاد پر مذاکرات کا مسودہ تیار کیا جارہا ہے، عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ نے مصری ہم منصب کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا مسودہ باہمی احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی تیار کیا جارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے مصری ہم منصب بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا ہے کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے لیے ایسا مسودہ تیار کیا جا رہا ہے جو باہمی احترام اور دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات پر مبنی ہو۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق اس گفتگو میں خطے اور عالمی سطح کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

عراقچی نے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری بالواسطہ مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ مذاکراتی متن ایسا ہو جو دونوں فریقوں کے مفادات کو مدنظر رکھے اور باہمی احترام کے اصول پر قائم ہو۔

اس موقع پر مصری وزیر خارجہ نے سفارتی عمل کے تسلسل کا خیرمقدم کیا اور زور دیا کہ مشاورت کا عمل جاری رہنا چاہیے تاکہ مذاکرات کو آگے بڑھایا جاسکے اور متعلقہ فریقوں کے لیے قابل قبول فریم ورک تک پہنچا جاسکے۔

News ID 1938161

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha