18 فروری، 2026، 9:07 AM

ایران نے جرمن سفیر کو وزارت خارجہ طلب کیا، الاقوامی قانون کی خلاف ورزی پر احتجاج

ایران نے جرمن سفیر کو وزارت خارجہ طلب کیا، الاقوامی قانون کی خلاف ورزی پر احتجاج

ایرانی وزارت خارجہ نے جرمنی کے سفیر کو طلب کر کے برلن کے حالیہ مؤقف اور اقدامات پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جرمنی میں ایران مخالف سرگرمیوں اور جرمن حکام کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اختیار کیے گئے مؤقف کے بعد تہران میں جرمنی کے سفیر اکسل دیتمان کو تہران میں وزارت خارجہ طلب کیا گیا۔ انہیں وزارت خارجہ کے مغربی یورپ کے ڈائریکٹر جنرل علیرضا یوسفی نے طلب کر کے ایران کا شدید احتجاج باضابطہ طور پر پہنچایا۔

اس ملاقات میں مغربی یورپ کے ڈائریکٹر جنرل نے ایران مخالف اقدامات، خصوصاً پرتشدد اور دہشت گرد عناصر و گروہوں کی میزبانی اور حمایت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ طرز عمل بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں اور اقوام متحدہ کے منشور کے منافی ہے اور اس کے نتیجے میں جرمن حکومت بین الاقوامی سطح پر ذمہ دار قرار پاتی ہے۔

جرمن سفیر نے اس موقع پر کہا کہ وہ ایران کے شدید احتجاج کو برلن منتقل کریں گے۔

News ID 1938117

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha