18 فروری، 2026، 9:01 AM

عباس عراقچی مذاکرات کے بعد تہران کے لئے جنیوا سے روانہ

عباس عراقچی مذاکرات کے بعد تہران کے لئے جنیوا سے روانہ

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی جوہری مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کے بعد منگل کی شام جنیوا سے تہران کے لیے روانہ ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی جوہری مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کے بعد منگل کی شام جنیوا سے تہران کے لیے روانہ ہو گئے۔

انہوں نے مذاکرات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مرحلے میں گزشتہ دور کے مقابلے میں نہایت سنجیدہ مباحث ہوئے اور ماحول زیادہ تعمیری رہا۔ مختلف تجاویز پیش کی گئیں اور ان پر تفصیلی اور سنجیدہ انداز میں غور کیا گیا۔

سید عباس عراقچی نے وضاحت کی کہ پہلے مرحلے کے مقابلے میں اچھی پیش رفت ہوئی ہے اور اب یہ زیادہ واضح ہو گیا ہے کہ کن اقدامات کی ضرورت ہے۔

ان کے مطابق دونوں فریقین کے اپنے اپنے مؤقف موجود ہیں اور انہیں ایک دوسرے کے قریب لانے کے لیے مزید محنت درکار ہے، تاہم اب کم از کم ایسے رہنما اصول طے پا گئے ہیں جن کی بنیاد پر بات چیت کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔

News ID 1938116

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha