18 فروری، 2026، 2:03 PM

ایران اور روس کی مشترکہ بحری مشقیں کل سے شروع ہوں گی

ایران اور روس کی مشترکہ بحری مشقیں کل سے شروع ہوں گی

ایرانی بحریہ کے ترجمان کے مطابق بحیرۂ عمان اور شمالی بحر ہند میں ہونے والی ان مشقوں کا مقصد سمندری سیکورٹی کو مضبوط بنانا اور دوطرفہ بحری تعاون کو فروغ دینا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران اور روسی بحری افواج کے درمیان مشترکہ بحری مشقیں کل بحیرہ عمان اور شمالی بحر ہند کے علاقے میں منعقد ہوں گی۔

مشقوں کے ترجمان، ایڈمرل حسن مقصودلو نے کہا کہ ان مشترکہ مشقوں کا بنیادی ہدف بحیرۂ عمان اور شمالی بحر ہند میں پائیدار سمندری سیکورٹی اور محفوظ جہازرانی کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بحری تعاون کو وسعت دینا اور مرکب آپریشنز کی منصوبہ بندی و نفاذ میں ہم آہنگی پیدا کرنا بھی ان مشقوں کے اہم مقاصد میں شامل ہے۔

ترجمان کے مطابق مشقوں کے دوران تجارتی جہازوں اور آئل ٹینکروں کے تحفظ، سمندری دہشت گردی کے خلاف کارروائی اور بحری سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

انہوں نے زور دیا کہ اس طرح کی سرگرمیاں خطے کے ممالک کے کردار کو مضبوط بنانے اور علاقائی سطح پر تعاون بڑھانے میں معاون ثابت ہوں گی۔

دوسری جانب روسی بحری بیڑے کے کمانڈر الکسی سرگیف نے بندرعباس آمد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی میزبانی کو سراہا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور دوستانہ تعلقات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ وہ سمندری اور ساحلی چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

روسی کمانڈر نے مزید کہا کہ وہ مختلف خطوں میں مشترکہ مشقوں کے انعقاد کے لیے آمادہ ہیں، جن میں سمندری دہشت گردی کے خلاف خصوصی آپریشنز بھی شامل ہیں جو دونوں ممالک کے جنگی جہاز اور کشتیاں مشترکہ طور پر انجام دے سکتی ہیں۔

News ID 1938121

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha