مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے حوالے سے اپنا غیر تعمیری اور منفی طرزعمل تبدیل کرے۔
تفصیلات کے مطابق عراقچی نے یہ بات قبرص کے وزیر خارجہ کسٹینٹونس کمبوس سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہی۔
عراقچی نے گفتگو کے دوران یورپی یونین کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف حالیہ اقدامات، خصوصا سپاہ پاسداران انقلاب کو بلیک لسٹ کرنے کی کوشش، تعمیری سفارت کاری کے منافی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے غزہ میں صہیونی حکومت کے اقدامات اور جنگی جرائم سے چشم پوشی قابل مذمت ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ کے ساتھ حالیہ بحال ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ مذاکرات کا مقصد باہمی احترام اور عملی اقدامات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرنا ہے۔
اس موقع پر قبرصی وزیر خارجہ نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان جوہری مذاکرات کی بحالی کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ان کا ملک مذاکراتی عمل میں معاونت کے لیے تیار ہے۔
آپ کا تبصرہ