12 فروری، 2026، 2:33 PM

ایران اور افریقہ کے درمیان تجارتی تبادلے میں 9 ماہ میں 66 فیصد اضافہ

ایران اور افریقہ کے درمیان تجارتی تبادلے میں 9 ماہ میں 66 فیصد اضافہ

ایران اور 39 افریقی ممالک کے درمیان تجارتی لین دین 940 ملین ڈالر تک پہنچ گیا، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 66 فیصد زیادہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور افریقہ کے درمیان تجارتی تبادلے میں موجودہ ایرانی سال کے پہلے نو ماہ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 66 فیصد بڑھ کر 940 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق، ایران کی 39 افریقی ممالک کے ساتھ تجارت میں مارچ 21 تا دسمبر 22، 2025 کے دوران ریکارڈ کیا گیا۔ دستیاب اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ افریقی ممالک کے ساتھ ایران کے تجارتی حجم میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

باہمی تجارت میں اضافے کے لئے ایران-افریقہ سمٹ کے اگلے ایڈیشن کے آغاز کے لیے ابتدائی اقدامات کیے جاچکے ہیں، تاکہ ماہرین کی سطح کی ملاقاتیں تجارتی سفارت کاری کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کریں اور باہمی تجارتی عمل کو آسان بنایا جاسکے۔

News ID 1938006

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha