27 جنوری، 2026، 3:18 PM

نیٹو کا ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے صاف انکار

نیٹو کا ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے صاف انکار

نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) نے ایران کے داخلی امور میں کسی بھی قسم کی مداخلت کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس کی توجہ صرف یورو ـ اٹلانٹک خطے کی سلامتی تک محدود ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نیٹو کی سرکاری ویب سائٹ پر آیا ہے کہ اس تنظیم کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے یورپی پارلیمان کی سلامتی اور دفاعی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے صرف ایران کے شمالی کوریا، روس اور چین کے ساتھ تعاون سے متعلق امور اہمیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی موجودہ داخلی صورتحال سے متعلق معاملات میں نیٹو کی مداخلت زیر غور نہیں، کیونکہ نیٹو کی توجہ یورو ـ اٹلانٹک سلامتی پر مرکوز ہے۔

مارک روٹے کے یہ بیانات خطے اور دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں ایران میں ممکنہ نیٹو کی مداخلت سے متعلق قیاس آرائیوں کا خاتمہ کرتے ہیں۔ ان کے مطابق نیٹو کا مشن بدستور یورو ـ اٹلانٹک سلامتی تک محدود ہے اور خود مختار ممالک کے داخلی سیاسی امور اس کے دائرۂ کار میں شامل نہیں۔

ایران کے چین اور روس کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون پر نیٹو کی بڑھتی ہوئی تشویش اور جغرافیائی سیاسی دباؤ کے باوجود، روٹے کا مؤقف اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ نیٹو ایران کے خلاف کشیدگی بڑھانے یا مداخلت کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتا۔

News ID 1937921

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha