مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈنمارک اور سوئیڈن کے باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ یورپ میں امریکہ کے بڑھتے ہوئے دباؤ اور متنازع پالیسیوں کے ردعمل میں ایک نیا یورپی سیاسی و عسکری اتحاد تشکیل دینے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس مقصد کے لیے شمالی اور مغربی یورپی ممالک کے درمیان مشاورت ہو رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق، گرین لینڈ کے مسئلے نے یورپی دارالحکومتوں کو یہ احساس دلایا ہے کہ نیٹو اور یورپی یونین امریکہ کے اثر و رسوخ کے باعث یورپ کے مفادات کا مکمل دفاع کرنے میں ناکام ہیں۔
اسی تناظر میں بعض یورپی ممالک امریکی عسکری و سیاسی چھتری سے نکل کر ایک آزاد یورپی بلاک قائم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، اس مجوزہ اتحاد کی قیادت برطانیہ کر سکتا ہے، جبکہ جرمنی، فرانس اور اٹلی اس کا حصہ بن سکتے ہیں۔
سیاسی مبصرین کے مطابق، اگر یہ اتحاد عملی شکل اختیار کر لیتا ہے تو یہ دوسری عالمی جنگ کے بعد یورپی۔امریکی تعلقات میں سب سے بڑی اسٹریٹجک تبدیلی ثابت ہو سکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ