مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ دشمن نے بارہ روزہ جنگ میں ایران کے ہاتھوں عبرتناک شکست کھانے کے بعد اپنے ایجنٹوں اور آلہ کاروں کو میدان میں اتاردیا۔
انہوں نے کہا کہ تربیت یافتہ دہشت گردوں نے مکمل منصوبہ بندی کے تحت وحشتناک اقدامات کیے۔ حالیہ فسادات میں دشمن نے پوری منصوبہ بندی کے ساتھ وحشیانہ اقدامات کیے جن کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی طاقتوں کی ہدایات کے تحت تربیت یافتہ دہشت گرد مختلف مقامات پر مامور تھے جنہوں نے نہتے شہریوں پر براہ راست فائرنگ کرکے قتل عام کی منظم کوشش کی۔
آپ کا تبصرہ