10 جنوری، 2026، 7:34 PM

ملک میں مزید بدامنی برداشت نہیں کی جائے گی، سپاہ پاسداران انقلاب

ملک میں مزید بدامنی برداشت نہیں کی جائے گی، سپاہ پاسداران انقلاب

سپاہ پاسداران انقلاب نے مختلف شہروں میں جاری فسادات پر ردعمل میں کہا ہے کہ ملک میں مزید بدامنی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایران کے مختلف شہروں میں مہنگائی کے خلاف جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران شرپسندوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز پر حملوں اور املاک کو نقصانات پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سپاہ پاسداران کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بیرونی حمایت کے تحت ملک کے اندر فسادات اور بدامنی پھیلانے کا سلسلہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گرد حملوں کی ذمہ دار بیرونی طاقتوں کے حمایت یافتہ عناصر پر عائد ہوتی ہے۔

News ID 1937636

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha