6 جنوری، 2026، 1:08 PM

ایران اور کیوبا کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ؛ باہمی تعاون سمیت مختلف امور اتفاق نظر

ایران اور کیوبا کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ؛ باہمی تعاون سمیت مختلف امور اتفاق نظر

ایران اور کیوبا کے وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے تعاون میں وسعت پر زور دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور کیوبا کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی اور عالمی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگز نے گفتگو کے دوران باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے موجودہ امکانات اور بین الاقوامی تنظیموں میں باہمی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے وینزویلا کے خلاف امریکی فوجی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام حکومتوں اور اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس خطرناک قانون شکنی کے خلاف واضح اور مضبوط مؤقف اختیار کریں۔

سید عباس عراقچی نے غیر قانونی معاشی دباؤ اور بیرونی خطرات کے مقابلے میں کیوبن حکومت اور عوام کی استقامت کو بھی سراہا۔

دوسری جانب کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگز نے کیریبین اور لاطینی امریکا میں امریکا کی غیر قانونی اور عدم استحکام پیدا کرنے والی کارروائیوں کی مذمت کی، بالخصوص وینزویلا کے خلاف حالیہ غیر قانونی جارحیت اور اس کے صدر اور ان کی اہلیہ کے اغوا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے بیرونی خطرات کے مقابلے میں ڈٹ کر کھڑے رہنے کے کیوبا کے عزم کا اعادہ کیا اور جارحانہ یکطرفہ اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لیے دوست ممالک کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کو ناگزیر قرار دیا۔

News ID 1937563

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha