6 جنوری، 2026، 10:27 AM

وینزویلا میں ہنگامی حالت نافذ، امریکی حملے کے حامیوں کی گرفتاری کا حکم

وینزویلا میں ہنگامی حالت نافذ، امریکی حملے کے حامیوں کی گرفتاری کا حکم

وینزویلا کی حکومت نے امریکی فوجی حملے کے بعد ملک میں قومی سطح پر ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے حملے کے حامی عناصر کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وینزویلا کی حکومت نے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے اور ان تمام افراد کی گرفتاری کا حکم جاری کیا ہے جو امریکا کے فوجی حملے کی حمایت یا اس کی تشہیر میں ملوث پائے جائیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی حملے اور وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے ردعمل میں جاری کیے گئے ہنگامی حکم نامے کے تحت سکیورٹی فورسز اور پولیس کو یہ اختیار دے دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی فرد یا گروہ کو، جو امریکا کے حملے کی حمایت کرے یا اس کے حق میں سرگرم ہو، حراست میں لے سکیں۔

وینزویلا کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یہ اقدامات داخلی سلامتی کو یقینی بنانے اور امریکی فوجی حملے کے اثرات سے نمٹنے کے لیے کیے جا رہے ہیں، تاہم گرفتاری کے معیار اور ان احکامات پر عمل درآمد کے طریقۂ کار سے متعلق مزید تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہفتے کے روز امریکی فوج نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے نیویارک منتقل کیا، جہاں انہیں منشیات کی اسمگلنگ کے الزامات کے تحت امریکی وفاقی عدالت میں پیش کیا جانا ہے۔

News ID 1937554

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha