مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے نائب وزیرِ خارجہ برائے سیاسی امور سعود بن محمد الساطی تہران پہنچے ہیں تاکہ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور علاقائی مسائل پر بات چیت کی جا سکے۔
سعود بن محمد الساطی کا یہ دورہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان جاری سفارتی مشاورت کا تسلسل ہے۔ ان ملاقاتوں کا مقصد دوطرفہ تعلقات پر مکالمہ کو فروغ دینا اور اہم علاقائی مسائل، خصوصاً مقبوضہ فلسطین کی صورتِ حال کے ساتھ ساتھ لبنان اور شام کے مسائل پر تبادلۂ خیال کرنا ہے۔
ملاقات کی تفصیلات ابھی تک جاری نہیں کی گئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ