30 نومبر، 2025، 2:27 PM

مسئلہ فلسطین کا واحد اصولی حل قبضے کا خاتمہ ہے، پزشکیان 

مسئلہ فلسطین کا واحد اصولی حل قبضے کا خاتمہ ہے، پزشکیان 

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا واحد اصولی حل قبضے کا خاتمہ، مہاجرین کی واپسی اور فلسطینیوں کو اپنا حقِ خود ارادیت دینا ہے۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے فلسطینی عوام کے ساتھ عالمی یومِ یکجہتی کے موقع پر دنیا کے ممالک کو اپنے پیغام میں ایران کی فلسطینی قوم کے ساتھ غیر متزلزل حمایت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ 29 نومبر اس قوم کے ساتھ عالمی یکجہتی کا دن ہے جو دہائیوں سے خالی ہاتھوں آزادی، انصاف اور عزت کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔  

ایرانی صدر نے کہا کہ یہ دن فلسطینی سرزمین پر آٹھ دہائیوں سے جاری قبضے اور اس قوم کی مسلسل رنج و مظلومیت کی یاد دہانی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اس سال کی یادگار ایسے وقت میں آ رہی ہے جب فلسطینیوں کے خلاف جرائم دنیا کے سامنے آشکار ہیں جبکہ انسانی حقوق کے دعویدار حکومتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔  

پزشکیان نے زور دیا کہ 29 نومبر اس قوم کی جدوجہد کو اجاگر کرتا ہے جس کے حقِ خودارادیت کو پامال کیا گیا اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کو روکا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن عالمی حکومتوں اور اقوام کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری کو یاد دلاتا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے حقوق کا دفاع کریں۔  

صدر نے بین الاقوامی اداروں کو اسرائیل کے خلاف بے عملی پر تنقید کرتے ہوئے اسے عالمی امن و سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ حکومتیں اور عالمی رائے عامہ فلسطینیوں کے خلاف جارحیت روکنے کے لیے سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کریں۔  

ایران کی مکمل حمایت دہراتے ہوئے پزشکیان نے فلسطینی نوجوانوں کی جائز مزاحمت کو تسلیم کیا اور عالمی برادری پر زور دیا کہ اسرائیلی اقدامات کا مقابلہ کرے جو بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی متعدد قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں۔  

انہوں نے کہا کہ ایران کے نزدیک واحد اصولی حل فلسطینی سرزمین پر قبضے کا خاتمہ، فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی اور ان کے حقِ خودارادیت کو یقینی بنانا ہے۔  

پزشکیان نے مزید کہا کہ ایران کی تجویز اقوامِ متحدہ میں باضابطہ طور پر رجسٹر ہو چکی ہے اور یہ ناکام منصوبوں کا متبادل قانونی حل ہے، جس میں پناہ گزینوں کی واپسی اور فلسطین کے اصل باشندوں یعنی مسلمان، عیسائی اور یہودیوں کے درمیان ریفرنڈم شامل ہے۔ 

انہوں نے آخر میں فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے ان کی بہادرانہ مزاحمت کو سراہا اور ان کی فتح و آزادیِ کے لیے دعا کی۔

News ID 1936824

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha