18 نومبر، 2025، 11:04 AM

ایرانی صدر کا سعودی ولی عہد کے نام تحریری پیغام

ایرانی صدر کا سعودی ولی عہد کے نام تحریری پیغام

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے نام تحریری پیغام، ایرانی حج و زیارت کے سربراہ نے سعودی وزیر داخلہ کے حوالے کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے نام تحریری پیغام ایران کے ادارہ حج و زیارت کے سربراہ نے سعودی وزیرِداخلہ کو پہنچایا۔  

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق، یہ پیغام سعودی وزیرِداخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے ایرانی حج و زیارت کے سربراہ علیرضا رشیدیان کے ساتھ ملاقات کے دوران وصول کیا۔  

یہ ملاقات سعودی وزارتِ داخلہ کے دفتر میں ہوئی، جہاں دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔  

اس موقع پر سعودی وزارتِ داخلہ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے، جن میں شامل تھے۔ ایران کی جانب سے سعودی عرب میں ایرانی سفیر علیرضا عنایتی بھی ملاقات میں شریک تھے۔

News ID 1936561

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha