17 نومبر، 2025، 5:09 PM

فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل کرنے کا نیا اسرائیلی منصوبہ

فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل کرنے کا نیا اسرائیلی منصوبہ

عبرانی روزنامہ ہاآرتص نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ پٹی کے باشندوں کو بیرون ملک منتقل کرنے کے لیے "المجد" نامی ادارہ قائم کیا ہے، جو صہیونی حکومت کے ساتھ براہِ راست ہم آہنگی میں کام کر رہا ہے۔  

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عبرانی اخبار ہاآرتص نے انکشاف کیا ہے کہ "المجد" نامی ادارہ، جو غزہ پٹی کے باشندوں کو بیرون ملک منتقل کرنے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے، ایک صہیونی شخص کی سربراہی میں چلایا جا رہا ہے، جو استونیا کی شہریت رکھتا ہے۔  

رپورٹ کے مطابق یہ ادارہ صہیونی حکومت کی جانب سے فضائی پروازوں کے ذریعے فلسطینیوں کو غزہ سے کوچ کرانے کے مقصد سے قائم کیا گیا ہے۔  

دلچسپ امر یہ ہے کہ "المجد" خود کو انسانی حقوق کے شعبے میں سرگرم اور جنگ زدہ مسلم معاشروں کی مدد کرنے والا ادارہ قرار دیتا ہے۔  

مزید بتایا گیا ہے کہ یہ ادارہ اسرائیلی فوج اور وزارتِ مہاجرت کے ساتھ ہم آہنگی میں غزہ پٹی کو اس کے اصل باشندوں سے خالی کرانے کے لیے سرگرم ہے۔

News ID 1936538

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha