16 نومبر، 2025، 2:25 PM

پیوٹن اور نتن یاہو کا ٹیلیفونک رابطہ، ایران کے جوہری پروگرام سمیت خطے کی صورتحال پر گفتگو

پیوٹن اور نتن یاہو کا ٹیلیفونک رابطہ، ایران کے جوہری پروگرام سمیت خطے کی صورتحال پر گفتگو

روسی صدر نے صہیونی وزیراعظم کے ساتھ ٹیلفونک رابطہ کرکے غزہ میں جنگ بندی، قیدیوں کے تبادلے اور شام کی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور صہیونی وزیراعظم نتن یاہو کے درمیان ٹیلیفون پر اہم گفتگو ہوئی، جس میں ایران کے جوہری پروگرام سمیت خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب غزہ میں جنگ بندی فریم ورک اور قیدیوں کے تبادلے کا سلسلہ جاری ہے۔

کریملن کے پریس آفس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ کی تازہ صورتحال، جنگ بندی کے انتظامات اور فلسطینی و صیہونی قیدیوں کے تبادلے کے عمل پر بات چیت کی۔

بیان میں بتایا گیا کہ گفتگو کے دوران شام کی صورتحال اور ایران کے جوہری پروگرام پر بھی تفصیلی بات ہوئی، جبکہ دونوں رہنماؤں نے ایرانی جوہری مسئلے کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

روسی سرکاری میڈیا کے مطابق پیوٹن اور نیتن یاہو کا اس سے قبل 6 اکتوبر کو بھی رابطہ ہوا تھا، جس میں انہوں نے مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی صورتحال اور غزہ کے بحران پر گفتگو کی تھی۔

News ID 1936522

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha