7 نومبر، 2025، 7:16 PM

مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ:

ایران، ہفتے کے اہم واقعات کا جائزہ

ایران، ہفتے کے اہم واقعات کا جائزہ

مہر نیوز کی جانب سے ایران میں ہونے والے اہم سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور سماجی واقعات کا ایک مختصر ہفتہ وار جائزہ پیش خدمت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی، مانیٹرنگ ڈیسک: ایران میں جمعہ ہفتے کا آخری دن ہوتا ہے۔ اس موقع پر مہر نیوز ہفتہ وار ایران کے داخلی منظرنامے اور اس کی علاقائی و بین الاقوامی سرگرمیوں پر مبنی خبروں کا مختصر خلاصہ پیش کرتا ہے۔

قالیباف کا دورۂ پاکستان: ایران و پاکستان کے اسٹریٹجک تعلقات پر گفتگو

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کے دورہ پاکستان سے اس امر کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ تہران خطے میں شراکت داری، مشترکہ سیکورٹی کے خدشات اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف علاقائی سطح پر ہم آہنگی ایجاد کرنے پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔

ایران، ہفتے کے اہم واقعات کا جائزہ

اسلام آباد کے پارلیمانی دورے کے دوران قالیباف نے پاکستان کے قائم مقام صدر اور پارلیمانی قیادت سے اعلی سطحی ملاقاتیں کیں، جن میں ایران و پاکستان کے تعلقات، خطے کے مشترکہ چیلنجز اور سیاسی و اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کی ترجیحات پر زور دیا گیا۔  

 ایران اور کویت کے درمیان مشترکہ تجارتی کمیشن بحال

ایران اور کویت نے 12 سال کے وقفے کے بعد مشترکہ تجارتی تعاون کمیشن کو دوبارہ فعال کردیا ہے، جو دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی روابط میں نئی رفتار کی علامت ہے۔ دونوں ممالک کے اعلی حکام نے کویت سٹی میں ملاقات کی اور ایک تعاون دستاویز کو حتمی شکل دی جس کا محور فوڈ سیکورٹی، تجارت کا فروغ اور صنعتی تعاون تھا۔

ایران، ہفتے کے اہم واقعات کا جائزہ

ایرانی والی بال اسٹار صابر کاظمی 26 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

ایرانی والی بال کے شائقین اچانک صدمے سے دوچار ہیں کیونکہ قومی ٹیم کے باصلاحیت کھلاڑی صابر کاظمی بدھ کے روز 26 برس کی عمر میں شدید دماغی عارضے کے باعث انتقال کرگئے۔

ایران، ہفتے کے اہم واقعات کا جائزہ

ایران، روس اور چین کے سہ فریقی جوہری مذاکرات

تہران، ماسکو اور بیجنگ کے درمیان ایران کے جوہری معاملے پر سہ فریقی مشاورت کا ایک دور ہوا جس میں آئندہ آئی اے ای اے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے قبل مشترکہ مؤقف اختیار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اس بات پر زور دیا کہ ایران صرف جوہری معاملات پر ہی امریکہ سے مذاکرات کرے گا۔  

ایران، ہفتے کے اہم واقعات کا جائزہ

ایران نینو ٹیکنالوجی نمائش میں صدر پزشکیان کی شرکت

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے تہران میں 16ویں بین الاقوامی نینو ٹیکنالوجی نمائش کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران کی جدید ٹیکنالوجیز کی منافع بخشی، معیار اور برآمدی صلاحیت کو بڑھایا جائے، ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اختراعات کو پسماندہ علاقوں کی خدمت کے لیے بھی بروئے کار لایا جانا چاہیے۔

ایران، ہفتے کے اہم واقعات کا جائزہ

اس موقع پر صدر پزشکیان نے کہا کہ ملک میں بننے والی نئی اور جدید ٹیکنالوجی کو اس طرح ترقی دی جائے کہ وہ زیادہ فائدہ مند ہو، معیار کے لحاظ سے بہتر ہو اور بیرونِ ملک فروخت کے قابل بن سکے۔ ساتھ ہی انہوں نے زور دیا کہ یہ نئی ایجادات صرف بڑے شہروں یا صنعتوں تک محدود نہ رہیں بلکہ پسماندہ اور محروم علاقوں کے لوگوں کے لیے بھی کارآمد ثابت ہوں۔

ایران اور امریکہ کا تنازعہ بنیادی ہے، وقتی حکمت عملی نہیں، رہبر معظم 

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تہران میں طلباء کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان اختلافات بنیادی تضادات پر مبنی ہیں۔ انہوں نے اس خیال کو مسترد کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی محض وقتی یا حکمت عملی کی نوعیت رکھتی ہے۔

ایران، ہفتے کے اہم واقعات کا جائزہ

ایران اور بیلاروس کا فضائیہ اور فضائی دفاع میں تعاون بڑھانے پر غور

ایرانی فضائیہ کا ایک وفد منسک گیا جہاں اعلی سطحی مذاکرات ہوئے۔ بیلاروس کی وزارت دفاع کے مطابق ان مذاکرات کا مقصد فضائیہ اور فضائی دفاعی صلاحیتوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسیع کرنا ہے۔

ایران، ہفتے کے اہم واقعات کا جائزہ

ایرانی طلبہ کی روبوٹکس ٹیم ایشیائی چیمپئن قرار 

ایران کے انجینئرنگ طلباء نے تھائی لینڈ میں ہونے والے ایشیائی روبوٹکس مقابلوں میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ انڈر-17 ٹیم نے لائن فالوور لیگ میں ایک گولڈ اور دو برانز جبکہ کریئیٹیویٹی لیگ میں چار سلور اور ایک برانز میڈل جیت کر مجموعی طور پر ایشیا کی چیمپئن شپ اپنے نام کی۔  

ایران، ہفتے کے اہم واقعات کا جائزہ

ترکی کے ساتھ گیس معاہدے کی توسیع

ایران کی نیشنل گیس کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ ترکی کے ساتھ طویل عرصے سے جاری گیس برآمدی معاہدہ 2026 کے بعد بھی بڑھایا جائے گا۔ اس سلسلے میں نئے حجم اور طریقہ کار پر بات چیت جاری ہے۔

ایران، ہفتے کے اہم واقعات کا جائزہ

ایران، روس اور چین کا اقوام متحدہ کی نگرانی ختم کرنے کا اعلان

ایران، روس اور چین کے اقوام متحدہ میں سفیروں نے آئی اے ای اے کو مشترکہ خط میں بتایا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 اور اس کے تحت رپورٹنگ کا مینڈیٹ 18 اکتوبر 2025 کو ختم ہوگیا ہے۔ اس اعلان نے جوہری معاہدے پر عالمی نگرانی کے باب کو بند کردیا۔  

ایران، ہفتے کے اہم واقعات کا جائزہ

جزائر کا قومی دن مقرر

ایران نے اعلان کیا ہے کہ 30 نومبر کو خلیج فارس کے تین جزائر تنب بزرگ، تنب کوچک اور ابو موسی کا قومی دن منایا جائے گا۔ یہ فیصلہ ایران کی علاقائی خودمختاری اور قومی شناخت کو اجاگر کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

News ID 1936349

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha