2 نومبر، 2025، 11:28 AM

الجزائر کے ساتھ تاریخی تعلقات کو مزید فروغ دیں گے، صدر پزشکیان

الجزائر کے ساتھ تاریخی تعلقات کو مزید فروغ دیں گے، صدر پزشکیان

ایرانی صدر نے الجزائر کے ہم منصب کو یوم آزادی پر مبارک باد دیتے ہوئے باہمی تعلقات کو مزید توسیع دینے کا عزم ظاہر کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون اور عوام کو 71 ویں یوم یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی ہے۔  

 صدر پزشکیان نے اپنے پیغام میں الجزائر کی سامراجی قوتوں کے خلاف تاریخی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ الجزائر کی مزاحمت، آزادی اور قربانی کی روح دنیا بھر کی آزادی پسند اقوام کے لیے ہمیشہ سے ایک محرک اور مثال رہی ہے۔

ایرانی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور الجزائر کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات اور مشترکہ اقدار موجود ہیں، جن کی بنیاد پر دونوں ممالک کے درمیان تعاون مستقبل میں مزید فروغ پائے گا اور یہ تعلقات دونوں عوام کے مفاد میں ثابت ہوں گے۔

News ID 1936251

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha