مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایکو ممالک کے وزرائے داخلہ کے اجلاس کے موقع پر تہران میں پاکستان اور افغانستان کے وزرائے داخلہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔
یہ ملاقات ایران کی میزبانی میں ہوئی، جس نے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان مفاہمت کی فضا قائم کرنے میں مصالحانہ کردار ادا کیا۔
تہران میں ہونے والی یہ پیش رفت خطے میں امن و استحکام کے لیے ایک مثبت قدم قرار دی جا رہی ہے، جس سے نہ صرف دوطرفہ تعلقات میں بہتری آئے گی بلکہ علاقائی تعاون کو بھی فروغ ملے گا۔
آپ کا تبصرہ