22 اکتوبر، 2025، 8:37 AM

اسرائیلی توسیع پسندی، دو ریاستی حل کا جنازہ نکالے گی، امریکی سینیٹ اراکین کا ٹرمپ کو خط

اسرائیلی توسیع پسندی، دو ریاستی حل کا جنازہ نکالے گی، امریکی سینیٹ اراکین کا ٹرمپ کو خط

امریکی سینیٹ کے 46 ڈیموکریٹ اراکین نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھ کر اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے کے حصوں کو ضم کرنے کی کوششوں کی مخالفت کی ہے۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی سینیٹ کے 46 ڈیموکریٹ اراکین نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک مشترکہ خط لکھ کر اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے کے حصوں کے الحاق کی شدید مخالفت کی ہے۔

الجزیرہ کے مطابق، ان سینیٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ واشنگٹن اسرائیل پر دباؤ بڑھائے تاکہ دو ریاستی حل کے امکانات محفوظ رہیں۔

انہوں نے اپنے خط میں یہ بھی زور دیا کہ غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل میں رکاوٹیں دور کی جائیں اور وہاں جنگ بندی کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے۔

ڈیموکریٹ اراکینِ سینیٹ نے کہا کہ وہ اسرائیل کے کسی بھی ایسے اقدام کے مخالف ہیں جو مغربی کنارے کو ضم کرنے یا غیر قانونی بستیوں کے پھیلاؤ سے متعلق ہو، کیونکہ ایسے اقدامات مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن کی کوششوں کے لیے خطرناک ثابت ہوں گے۔

News ID 1936061

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha