مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ امن معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل عمل درآمد کریں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ مستقل جنگ بندی قائم کی جائے، تمام قیدی آزاد کیے جائیں، اور غزہ کے تمام علاقوں میں انسانی امداد تک بلا رکاوٹ رسائی یقینی بنائی جائے۔
گوترش نے غزہ میں فلسطینیوں کی حالت کو غیر انسانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ صورتحال ناقابل بیان ہے۔
سیکرٹری جنرل نے کہا کہ انسانی امداد اور ضروری تجارتی اشیاء کی فوری اور مکمل رسائی ضروری ہے اور اقوام متحدہ اس ضمن میں موجودہ معاہدے کے نفاذ کی مکمل حمایت کرے گا۔
گوترش نے تمام متعلقہ فریقوں سے اپیل کی کہ وہ اس موقع کو فلسطین پر قابض طاقت کے خاتمے کی طرف ایک قابل اعتماد سیاسی راستہ بنانے کے لیے استعمال کریں۔
آپ کا تبصرہ