مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بھارت کے ضلع لداخ کے مرکزی شہر لیہ میں جاری ہفتہ بھر کے کرفیو میں منگل کے روز چار گھنٹے کی نرمی کا اعلان کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق، صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک تمام کریانہ، سبزی، ہارڈویئر اور ضروری خدمات کی دکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ غلام محمد نے دکانداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ مقررہ وقت پر اپنی دکانیں کھولیں تاکہ عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی ممکن ہوسکے۔
واضح رہے کہ پیر 29 ستمبر کو، چار افراد کی آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد شام 4 بجے سے دو گھنٹے کے لیے کرفیو میں نرمی کی گئی تھی۔ یہ افراد 24 ستمبر کو مظاہرین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان جھڑپوں میں ہلاک ہوئے تھے۔
شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعیینات ہے۔
آپ کا تبصرہ