28 ستمبر، 2025، 6:29 PM

سونم وانگچک کی گرفتاری کے بعد لیہ میں کشیدگی، پانچویں روز بھی کرفیو برقرار

سونم وانگچک کی گرفتاری کے بعد لیہ میں کشیدگی، پانچویں روز بھی کرفیو برقرار

لداخ کے ضلع لیہ میں کشیدگی اور احتجاج کے نتیجے میں حکام نے پانچویں روز بھی کرفیو برقرار رکھا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لداخ کے مرکزی شہر لیہ میں معروف سماجی کارکن سونم وانگچک کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث پانچویں روز بھی کرفیو نافذ رہا۔

حکام کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر کووند گپتا نے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس بلایا ہے جس میں پابندیوں میں ممکنہ نرمی پر غور کیا جائے گا۔

کرفیو کا آغاز 24 ستمبر کی شام کو اس وقت ہوا جب لیہ ایپکس باڈی (LAB) کی جانب سے ریاستی درجہ اور چھٹے شیڈول کے نفاذ کے مطالبات پر مرکز سے مذاکرات کے لیے ہڑتال کی کال دی گئی۔ اس دوران مظاہرے پرتشدد ہوئے، جس میں چار افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔ مظاہرین نے سرکاری دفاتر اور سیکیورٹی گاڑیوں کو نشانہ بنایا، جس کے بعد پولیس نے حالات قابو میں رکھنے کے لیے کرفیو نافذ کر دیا۔

اسی دوران سونم وانگچک کو نیشنل سیکیورٹی ایکٹ (NSA) کے تحت گرفتار کر لیا گیا جبکہ ان کی تنظیم کا لائسنس بھی منسوخ کر دیا گیا۔

ہفتہ کو کرفیو میں پہلی بار چار گھنٹے کی نرمی دی گئی، جو پرامن طور پر مکمل ہوئی۔ اس دوران انڈو-تبتی بارڈر پولیس (ITBP) کے اہلکاروں نے شہر میں گاڑیوں کی تلاشی لی اور سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا۔

News ID 1935634

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha