17 جنوری، 2005، 5:15 PM

17 جنوري 05 : اسكردو ميں اتوار كے روز بھي كرفيو بدستور نافذ

اسكردو ميں اتوار كو بھي كرفيو بدستور نافذ رہا،گلگت ميں دو گھنٹے كيلئے نرمي

علامہ شھيد ضياء الدين رضوي پر قاتلانہ حملے كے بعد اب تك اسكردو ميں كرفيو بدستور نافذ رہا تاہم اس كا بيروني دنيا سے مواصلاتي رابطہ اتوار كو بحال كرديا گيا ہے گلگت ميں اتوار كو كرفيو كے وقفہ ميں دو گھنٹے كي نرمي كي گئي ـ

خبررساں ايجنسي مہر نے پاكستاني ذرائع ابلاغ كے حوالے سے خبر دي ہے كہ اسكردو ميں اتوار كے روز بھي كرفيو بدستور نافذ رہا تاہم اس كا بيروني دنيا سے مواصلاتي رابطہ اتوار كو بحال كرديا گيا ہے گلگت ميں اتوار كو كرفيو كے وقفہ ميں دو گھنٹے كي نرمي كي گئي ـ

 ڈپٹي كمشنر آفس سے اتوار كي رات جاري كئے گئے پريس نوٹ ميں كہا گيا ہے كہ اسكردو ميں امن و امان كي صورتحال بہتر ہورہي ہے اور ہفتے كے روز كوئي ناخوشگوار واقعہ پيش نہيں آياتاہم كرفيو بدستور غير معينہ مدت كيلئے نافذ ہے اور فوجي دستے اور پوليس اہلكار شہر كا گشت كررہے ہيں تاہم اسٹيشن كمانڈر كي ہدايت پر پير كے روز دن كو 10بجے سے ليكر دوپہر 12بجے تك كرفيو ميں وقفے كا اعلان كيا گيا ہے ـ

گلگت ميں اتوار كو كرفيو كے وقفہ ميں دو گھنٹے كي نرمي كي گئي اور شہريوں كو سہ پہر دو بجے سے چار بجے تك وقفہ ديا گيا ـ  اس دوران مجموعي طور پر صورتحال بہتر رہي ـ

 پنيال روڈ پر بيريئر پر متعين فوجي جوان دوران وقفہ آنے والي گاڑيوں كي تلاشي ليتے رہے ـ  اس دوران ايك موٹر كار سوار شخص كے قبضہ سے لوڈڈ پستول برآمد ہوا جسے فوجي عملہ نے ضابطہ كي كارروائي كے لئے سٹي تھانہ كے حوالے كر ديا ـ  

News ID 149508

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha