مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ترکی روس سے تیل کی خریداری روکنے کے لیے تیار ہے۔
صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے روس سے تیل کی درآمد روکنے پر رضامندی ظاہر کی ہے یا نہیں، تو انہوں نے جواب دیا کہ "میں اس بارے میں کوئی رائے نہیں دوں گا"۔
تاہم، انہوں نے مزید کہا کہ میں یہ نہیں کہنا چاہتا، لیکن اگر میں ان سے کہوں تو وہ یہ کام کریں گے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ اردوغان اس کام کے قابل ہیں کیونکہ بہت سے لوگ ہیں جن سے وہ خریداری کر سکتے ہیں۔
ٹرمپ کے مطابق روس سے تیل کی خریداری روکنا ہنگری اور سلوواکیا کے لیے کہیں زیادہ مشکل ہوگا۔
آپ کا تبصرہ