22 ستمبر، 2025، 10:38 PM

ایرانی اور آسٹریائی وزرائے خارجہ کی نیویارک میں ملاقات

ایرانی اور آسٹریائی وزرائے خارجہ کی نیویارک میں ملاقات

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایران اور آسٹریا کے وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر آسٹریا کی وزیر خارجہ بیآٹے مائنل-رائسنگر سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے ایران اور آسٹریا کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی امور اور باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

عباس عراقچی پیر کے روز نیویارک پہنچے جہاں وہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ایران کا مؤقف پیش کریں گے، مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور میڈیا سے بھی گفتگو کریں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ کی برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی طے ہیں۔

ملاقات میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس بھی شریک ہوں گی۔

News ID 1935503

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha