20 ستمبر، 2025، 9:50 PM

شہید حسن نصر اللہ کی پہلی برسی، حزب اللہ کی عوام سے وسیع شرکت کی اپیل

شہید حسن نصر اللہ کی پہلی برسی، حزب اللہ کی عوام سے وسیع شرکت کی اپیل

حزب اللہ نے عوام سے شہید سید حسن نصر اللہ کی پہلی برسی کی تقریبات میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے لبنانی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شہید سید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کی برسی کی تقریبات میں بھرپور شرکت کریں۔

 ذرائع کے مطابق، حزب اللہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں تاکید کی ہے کہ عوام شہداء کی یاد میں منعقد ہونے والی تقریب میں بڑی تعداد میں شریک ہوں۔

بیان کے مطابق یہ اجتماع 27 ستمبر کو شام ساڑھے چار بجے مقامی وقت پر منعقد ہوگا۔

واضح رہے کہ حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ گزشتہ سال 27 ستمبر کو بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے میں صہیونی حکومت کے ایک فضائی حملے میں شہید ہوئے تھے۔

News ID 1935465

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha