18 ستمبر، 2025، 9:01 AM

خصوصی تدابیر کے بعد ہی جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت دی جائے گی، ایران

خصوصی تدابیر کے بعد ہی جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت دی جائے گی، ایران

ایرانی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ نے امریکہ اور مغرب پر آئی اے ای اے کو سیاسی مفادات کے لیے استعمال کرنے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایران خصوصی تدابیر کے بعد ہی جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت دے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی جوہری ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ امریکہ اور مغرب عالمی جوہری ایجنسی کو اپنے سیاسی اور ذاتی مفادات کے لیے استعمال کر رہے ہیں، جبکہ اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایران پر حملوں کی مذمت نہ کرنا عالمی ایجنسی کی ایک ناقابل معافی غلطی ہے۔

 اسلامی نے کہا کہ امریکی اور صہیونی حملوں کے بعد ایران کی ایٹمی تنصیبات پہلی بار عالمی سیف گارڈ نظام کے تحت نشانہ بنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک خصوصی تدابیر اختیار نہیں کی جاتیں، ایران آئی اے ای اے کو مکمل معائنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔

انہوں نے بتایا کہ ایران اور ایجنسی نے کئی مذاکرات کے بعد 9 ستمبر کو بعد از جنگ حالات کے تحت نئے طریقہ کار پر اتفاق کیا۔ اس دوران ایران نے بوشہر پاور پلانٹ سمیت محدود داخلی معائنوں کی اجازت دی، تاہم پارلیمنٹ تاحال معلوماتی لیکس سے متعلق خدشات رکھتی ہے۔

سربراہ توانائی اٹمی نے مغربی ممالک پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ جوہری ایجنسی کو دھمکاتا ہے کہ اگر اسرائیل کے خلاف قرارداد پیش ہوئی تو ادارے کے بجٹ میں کٹوتی کی جائے گی۔ اس موقف کی وجہ سے عالمی سطح پر ایجنسی کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

محمد اسلامی نے واضح کیا کہ ایران این پی ٹی معاہدے کے تحت ایٹمی توانائی کے پُرامن استعمال کا حق رکھتا ہے۔ معائنے کے تقاضے اسی وقت معنی رکھتے ہیں جب ساتھ ساتھ ہمارے حقوق کا احترام بھی کیا جائے۔

News ID 1935411

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha