9 ستمبر، 2025، 5:39 PM

قطر پر صہیونی حکومت کا حملہ نہایت خطرناک اور جارحیت ہے، ایران

قطر پر صہیونی حکومت کا حملہ نہایت خطرناک اور جارحیت ہے، ایران

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے قطر پر اسرائیلی فضائی حملے کو "مجرمانہ، نہایت خطرناک اور بین الاقوامی قوانین و اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی" قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے قطر پر صہیونی حکومت کے حملے کو قطر کی حاکمیت اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام نہایت خطرناک اور جنایتکارانہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام تل ابیب کے ان جرائم کی کڑی ہے جو اس نے بین الاقوامی ضابطوں اور اصولوں کو توڑتے ہوئے بار بار انجام دیے ہیں۔ یہ کارروائی تمام قوانین اور قواعد کی واضح خلاف ورزی ہے؛ قطر کی حاکمیت اور سرزمینی سالمیت پر حملہ ہے اور فلسطینی مذاکرات کاروں کو نشانہ بنانے کے مترادف ہے۔

بقائی نے مزید کہا کہ ہم اس واقعے کی باریکی سے تحقیق کر رہے ہیں۔ یہ اقدام نہایت خطرناک ہے اور اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں، مقاصد اور قواعد کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے زور دیا کہ یہ حملہ خطے کے ممالک اور پوری عالمی برادری کے لیے انتباہ ہے اور اس بات کی علامت ہے کہ عالمی برادری کی بے عملی اور بے اعتنائی صہیونی حکومت کو مزید قانون شکنی اور جارحیت پر آمادہ کر رہی ہے، جس کے نتائج نہایت سنگین اور خطرناک ہوں گے۔

News ID 1935263

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha