مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی مصر پہنچ گئے جہاں وہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی سے ملاقات کریں۔
عراقچی ایک سفارتی وفد کی قیادت کر رہے ہیں اور قاہرہ میں اعلی مصری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
قاہرہ میں قیام کے دوران، ایرانی وزیر خارجہ IAEA کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی سے ملاقات کریں گے تاکہ ایران اور ایجنسی کے درمیان تعاون کے نئے فریم ورک پر بات چیت کو حتمی شکل دی جاسکے۔
اس کے علاوہ، عراقچی مصری حکام کے ساتھ سیاسی مذاکرات کا ایک نیا دور بھی کریں گے، جس میں صدر عبدالفتاح السیسی اور مصری وزیر خارجہ بدر عبدالاطی سے ملاقات شامل ہے تاکہ دوطرفہ تعلقات اور علاقائی پیش رفت کا جائزہ لیا جاسکے۔
آپ کا تبصرہ