مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے قاہرہ میں ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت فریقین کے درمیان تعاون کی بحالی کی راہ ہموار ہوگی۔
آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے ایکس پر اعلان کیا کہ آج قاہرہ میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ ایران میں معائنہ جاتی سرگرمیوں کی بحالی کے عملی طریقۂ کار پر اتفاق کیا گیا ہے۔
دوسری جانب امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کے نمائندے لارنس نورمن نے بھی اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔
اس سے قبل قاہرہ میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی، مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی اور آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی کے درمیان ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔
ایرانی وزیر خارجہ پہلے ہی یہ اعلان کر چکے تھے کہ ایران نئی صورت حال کے تحت اقوام متحدہ کے ادارے کے ساتھ تعاون کے ایک نئے فریم ورک کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔
آپ کا تبصرہ