مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ٹوکیو میں ایران کے سفارت خانے نے جاپان اور آسٹریلیا کے مشترکہ بیان کو جانبدارانہ اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی ہے۔
سفارت خانے نے کہا کہ جاپان اور آسٹریلیا کے وزرائے خارجہ کا مشترکہ بیان جانبدار، نامناسب اور ناقابل قبول ہے۔
بیان میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ جاپان نے آسٹریلیا کے ساتھ اس قسم کا بیان جاری کیا جبکہ آسٹریلیا نے چند دن پہلے بغیر کسی معقول وجہ کے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کم کر دیے تھے اور اب منافقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایران سے مذاکرات کی میز پر واپسی کا مطالبہ کر رہا ہے۔
سفارت خانے نے زور دیا کہ ایران کے پرامن جوہری مراکز پر اسرائیل اور امریکہ نے حملہ کیا جوکہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی تھی اور سفارت کاری کو نقصان پہنچایا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال کے لیے ایران کو نہیں، بلکہ اسرائیل اور امریکہ کو مورد الزام ٹھہرایا جانا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ