امریکہ چین کے خلاف بلا اشتعال الزامات سے بازرہے

چین کا کہنا ہے کہ امریکہ کو چین کے خلاف بلا اشتعال حملوں اور الزامات کو روکنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کا کہنا ہے کہ امریکہ کو چین کے خلاف بلا اشتعال حملوں اور الزامات کو روکنا چاہیے۔

جاپان میں چینی سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا کہ مائیک پومپیو چین کے بارے میں بار بار جھوٹ بول رہے ہیں اور بدنیتی سے سیاسی محاذ آرائی پیدا کر رہے ہیں۔

سفارت خانہ نے کہا کہ ہم ایک مرتبہ پھر امریکہ سے سرد جنگ کی سوچ اور نظریاتی تعصب کو ترک کرنے، چین کے خلاف بلا اشتعال الزامات اور حملوں کو روکنے اور چین کے ساتھ تعلقات کو تعمیری رویے سے پیش آنے کی تاکید کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ مائیک پومپیو نے منگل کے روز جاپان کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے چین کے بڑھتے ہوئے علاقائی اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے آسٹریلیا، بھارت اور جاپان کے ساتھ گہرے تعاون پر زور دیا تھا۔

News Code 1903323

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha