5 ستمبر، 2025، 9:03 AM

جارحیت کی صورت میں مسلح افواج پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہیں، کمانڈر خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر

جارحیت کی صورت میں مسلح افواج پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہیں، کمانڈر خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر

خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کے سربراہ نے انتباہ کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی قسم کی جارحیت کی صورت میں مسلح افواج منہ جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر کے کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میجر جنرل عبداللہی نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ 12 روزہ جنگ میں ایرانی عوام کے اتحاد نے صہیونی حکومت اور امریکہ کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج ہمیشہ ملک، قومی سلامتی اور اسلامی انقلاب کے تحفظ کے لیے پوری طرح تیار رہتی ہیں، اور آج افواج پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور کسی بھی بحرانی حالت کا سامنا کرنے کے لیے مکمل آمادہ ہیں۔

خاتم الانبیا کے کمانڈر نے مزید کہا کہ دشمن اس وقت نفسیاتی اور میڈیا جنگ کے ذریعے ملک کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ایرانی حکومت اور مسلح افواج سے تعاون کرتے ہوئے اس مرحلے میں بھی دشمن کو مایوس کردیں گے۔

یاد رہے کہ 13 جون کو اسرائیل نے ایران کے خلاف بلاجواز جارحیت کی کارروائی کی تھی اور کئی اعلی فوجی کمانڈروں، ایٹمی سائنس دانوں اور عام شہریوں کو شہید کردیا تھا۔

اس کے جواب میں ایران کی مسلح افواج نے اسرائیل کے خلاف ایک بھرپور اور بے مثال جوابی مہم شروع کی۔ اس کارروائی میں پہلی بار بڑی تعداد میں ملکی ساختہ نئی نسل کے جدید میزائل استعمال کیے گئے۔

News ID 1935196

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha