مہر خبررساں ایجنسی، کی رپورٹ کے مطابق، مصر کی زارت خارجہ نے کہا کہ قاہرہ ایران کے ایٹمی معاملے پر بات چیت کے سلسلے میں کوششیں کر رہا ہے تاکہ ایران اور مغربی ممالک کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع کیے جاسکیں۔
وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے پچھلے چند دنوں میں یورپی ٹرائیکا، ایران، امریکہ اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل سے رابطے کیے ہیں۔ ان رابطوں کا مقصد فریقین کے ہم آہنگی پیدا کرنا اور ایک ایسا پائیدار معاہدہ کرنا ہے جو سب کے مفادات کا خیال رکھے، کشیدگی کو کم کرے، اعتماد بحال کرے اور علاقائی امن و استحکام کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے۔
آپ کا تبصرہ