مہرخبررساں ايجنسي نے رائٹرز كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ہندوستان كے وزير خارجہ نٹور سنگھ نے اقوام متحدہ كي جنرل اسمبلي كے اجلاس كے ضمن ميں اين ڈي ٹي وي كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ نئي دہلي مصالحت كا خواہاں ہے لہذا ممكن ہے كہ ايران كے ايٹمي مسئلے كا حل ايٹمي توانائي كي عالمي ايجنسي كے اندر ہي ہوجائے ہندوستان كے وزير اعظم اور وزير خارجہ نے حال ہي ميں امريكي حكام سے مذاكرات كئے ہيں اور ان مذاكرات ميں ايران كے ايٹمي پروگرام پر بھي تبادلہ خيال كيا ہے ہندوستاني وزير خارجہ نٹور سنگھ نے كہا ہے كہ دہلي كا تہران كے ساتھ ايك مستقل رابطہ اور مستقل سياست ہے نٹور سنگھ نے كہا كہ ہندوستان كي خارجہ پاليسي نئي دہلي ميں تدوين ہوتي ہے اور ہمارے ايران كے ساتھ اچھے روابط ہيں اور ہم اپني انرجي كي ضروريات كو ايران سے فراہم كريں گے انھوں نے كہا كہ ہندوستان ميں 150 ملين مسلمان ہيں جنميں كافي تعداد شيعوں كي بھي ہے لہذا ہم ايران كے ايٹمي مسئلے كو سكيورٹي كونسل ميں پيش كر كے كشمكش ايجاد نہيں كرنا چاہتے ہيں واضح رہے كہ امريكہ ہندوستان پر دباؤ ڈال رہا ہے كہ وہ ايران كے ساتھ انرجي اور اقتصادي ميدان ميں روابط برقرار نہ كرے
ہندوستان نے امريكہ كے دباؤ كو مسترد كرديا ہے
ہندوستان نے ايران كے ايٹمي مسئلہ كو سكيورٹي كونسل ميں پيش كرنے كي مخالفت كي ہے
ايران كے ايٹمي مسئلے كو سكيورٹي كونسل ميں پيش كرنے كے لئے ہندوستان نے ايك بار پھرامريكي دباؤ كو مسترد كرديا ہے
News ID 231552
آپ کا تبصرہ