مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس میں تعیینات ایرانی سفیر کاظم جلالی نے ماسکو میں روسی نائب وزیر دفاع جنرل الیگزینڈر فومِن سے ملاقات کی، جس میں دونوں جانب سے دوطرفہ عسکری تعاون میں توسیع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
روسی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق، ملاقات میں بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کے اہم مسائل، خاص طور پر جموبی قفقاز کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔
بیان میں کہا گیا کہ روسی نائب وزیر دفاع نے جلالی کی روس-ایران تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار کی تعریف کی۔
اس موقع پر ایرانی سفیر نے روس اور ایران کے درمیان عسکری میدان میں فعال اور متنوع تعاون کو حوصلہ افزا قرار دیا۔
آپ کا تبصرہ